فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں، ایک یونٹ سیل، لاکھوں کے جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائیاں، ایک یونٹ سیل، لاکھوں کے جرمانے

  



ملتان،ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری ،گرائنڈنگ یونٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میں رحیم یار خان میں الکرم اللہ مرچ گرائنڈنگ یونٹ کوصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سربمہر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کر دیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو 108500 کے جرمانے کئے گئے جس میں غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرمختلف فوڈ پوائنٹس کو ڈی جی خان میں 50 ہزار، لیہ میں 25ہزار، مظفرگڑھ میں 23500 روپے اور رحیم یارخان میں 10ہزارکے جرمانے کیے گئے اسی طرح 210 کلوحشرات زدہ مٹھائی، 103کلوناقص سیرپ اور 45کلوخراب دہی، 52 ساشے گٹکا، 29کلوغیر معیاری خوراک اور 15 لیٹر خراب آئل موقع پر تلف کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی نے کہا کہ تمام فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت خوراک مہیا کرنے پر سیل اور جرمانے کیے گئے اور ملاوٹ سے پاک پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے‘ عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...