کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے ملتان سمیت مضافاتی علاقوں کا موسم خوشگوار

کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے ملتان سمیت مضافاتی علاقوں کا موسم خوشگوار

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) دن بھر گھنگھور گھٹائیں اور بیشتر مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے ملتان سمیت مضافاتی علاقوں کا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

موسم خوشگوار ہوگیا ہے درجہ حرارت 33سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔ اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان اور مضافاتی علاقوں میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...