چکوال،این اے64سردارغلام عباس،سردارآفتاب اکبرکے کاغذات نامزدگی بحال

چکوال،این اے64سردارغلام عباس،سردارآفتاب اکبرکے کاغذات نامزدگی بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حلقہ این اے64میں پاکستان تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ جمعرات کے روز سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کے وکیل تنویر الرحمن نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹربیونل میں ایک معمولی نوعیت کی محکمہ مال کی تکنیکی غفلت کو بنیاد بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے۔ فاضل جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس شمس محمود مرزا نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد دونوں امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ایپلٹ ٹربیونل کا حکم معطل کردیا۔عدالت عالیہ کے حکم کے نتیجہ میں اب سردار غلام عباس حلقہ این اے64اور سردار آفتاب اکبر حلقہ پی پی23 سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ فیصلے کی اطلاع آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کیمپوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مٹھائیوں کے ڈبے کھل گئے اور کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ، قدم بڑھاؤ سردار عباس ہم تمہارے ساتھ ہیں، وہ آیا وہ آیا تابی آیا تابی آیا کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔