چکوال، شارٹ سرکٹ، مارکیٹ میں آتشزدگی،کروڑوں کانقصان

چکوال، شارٹ سرکٹ، مارکیٹ میں آتشزدگی،کروڑوں کانقصان

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوآسیدن شاہ میں وولٹیج کم ذیادہ ہونے کے باعث تین منزلہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ گراؤنڈ فلور پر موجودUPS میں آگ لگ گئی جو بڑھتی ہوئی دوسری اور پھر تیسری منزل تک جا پہنچی۔ ریسکیو 1122 چکوال سے تین فائر وہیکلز اور ایک ایمبولنس روانہ کی گئیں۔ فائر فائٹرز نے تقریبا تین گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد تینوں منزلوں کی آگ پر قابو پا لیا۔ ایمرجنسی آفیسر رانا سعید احمد نے بتایا کہ فرنیچر،ایلومینیم اور ہارڈوئیر کا سامان آگ سے جل گیا،آگ لگنے سے مارکیٹ کی چھت اور دیواریں کمزور ہو گئیں، مارکیٹ میں کروڑوں کا سامان راکھ ہو گیا، آپریشن کمانڈر مصدق حبیب نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس وقت کولنگ جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...