چکوال،پولیس کی کاروائی اشتہاری ملزم گرفتار
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہداہت پر تھانہ چوآسیدن شاہ کی کارروائی۔قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم خالد ڈرامائی انداز میں گرفتار۔تھانہ چوآسیدن شاہ کے ایس ایچ اورمحمد اکمل سمیت چھاپہ مارٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان۔ ملزم خالد علاقے میں دہشت کا نشان تھا اور ملزم کی گرفتاری سے علاقے میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈی پی او عادل میمن نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ملزم اپنی شناخت چھپا کر عرصہ دو سال سے روپوش تھا اور اپنی رہائش مسلسل تبدیل کرتا رہتا تھا۔ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مجرمان اشتہاری اور ناجائز فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔