منی لانڈرنگ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

منی لانڈرنگ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منی لانڈرنگ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کی درخواست(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان شہباز خان ، فیروز خان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل جج نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...