پیپلز پارٹی انتخابات میں سرپرائز دیگی‘ یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی انتخابات میں سرپرائز دیگی‘ یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں سرپرائز دے گی ، سرائیکی صوبے کی آواز بھی ہم نے اٹھائی اور ہم ہی سرائیکی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

صوبہ بنائینگے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مڑل برادری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں صوبائی حلقہ 220 کے امیدوار میان کامران عبداللہ مڑل ، صوبائی حلقہ پی پی 221 کے امید وار خرم فرید خاکوانی کے علاوہ میان اجمل مڑل ،مخدوم سید عون گیلانی ، فخرالدین شاہ ، شہزاد مقبول مڑل ،محسن زوار مڑل ، آصف رسول اعوان ،نعیم خان ، ودیگر شریک تھے ،اس موقع پر میان نعیم مڑل نے مڑل برادری کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی اور انکے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مڑل برادری اس حلقے میں کلیدی کردار اداکرتی ہے ۔یہ میراآبائی حلقہ ہے یہاں سے سید مرتضی گیلانی شہید بھی کامیاب ہوئے تھے ، اس حلقہ کی ترقی پر بھرپور توجہ دون گا نواب لیاقت اوررائے منصب کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مظبوط ہوئی ہے ، مڑل برادری کی حمایت نے ہماری جیت کو یقینی بنادیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔
یوسف رضا گیلانی