میرے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی افواہیں جھوٹی ہیں‘ نتاشہ دولتانہ

میرے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی افواہیں جھوٹی ہیں‘ نتاشہ دولتانہ

  



وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی نا مزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 163نتا شا دولتانہ نے کہا ہے کہ میری آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کی افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں لہٰذا ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں پیپلز پارٹی کی عہدیدارہوں اور پیپلز پارٹی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لو ں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے معز ز ین علاقہ پی پی پی کے ورکروں کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور آئندہ ملک کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے اور اقتدار میں آکر عوام کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرے گی پیپلز پارٹی نے مجھے ٹکٹ جاری کردیا ہے اوراسی ٹکٹ اور پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑؤں گی مخالفین اپنی شکست دیکھ کر جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر