امریکی سفیر نیکی ہیلی کا دورہ بھارت خواتین کیساتھ گوردوارے میں روٹی کی تیاری میں شرکت کی

امریکی سفیر نیکی ہیلی کا دورہ بھارت خواتین کیساتھ گوردوارے میں روٹی کی تیاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی/واشنگٹن (آن لائن)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے 2روزہ دورے پر بھارت میں ہیں،جہاں انہوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک گردوارے کے دورے کے دوران روٹی بنائی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے بھارت دورے کے دوسرے روز نئی دہلی کے گردوارے کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے لنگر بنانے میں حصہ لیا۔امریکی سفیر روٹی بنانے میں مصروف دوسری خواتین کیساتھ بیٹھ گئیں اور لنگر کیلئے روٹی بنائی۔بھارتی نڑاد امریکی سفیر نکی ہیلے نے جامع مسجد کا دورہ بھی کیا تھا۔
نیکی ہیلی