بہاولپور، احمد پور شرقیہ کو منتخب لیڈروں نے اجاڑ دیا ہے‘ محمد علی درانی

بہاولپور، احمد پور شرقیہ کو منتخب لیڈروں نے اجاڑ دیا ہے‘ محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بہا ول پور اور احمدپور شرقیہ کا خطہ یہاں کے منتخب ہونے والے لیڈروں نے اجاڑ دیا ہے۔ پورا خطہ غربت ، بے روز گار ی اور بیمار ی کی آماجگاہ بن چکاہے۔یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

وزیر محمد علی درانی قائد متحدہ محاذ بہا ول پور نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ برس احمدپورشرقیہ میں ہونے والے سانحہ آئل ٹینکر کے سینکڑوں شہداء کی یاد میں ایک سو بیس کنال رقبہ پر مشتمل سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال تعمیر کیا جا ئے گا۔ اس عظیم مقصد کے لئے موضع ٹبی عزت میں میرے خاندان نے اپنی آبائی زمین وقف کر دی ہے۔ ہسپتال میں ایک جدید بر ن یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ جس کیلئے ڈیزائن اور منصوبہ بندی پر کام کا آغاز ہوچکاہے۔اس موقع پر امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 253 حسین علی درانی بھی مو جود تھے۔ اس مو قع پر صاحبزاد ہ محمد فرخ رفیع عباسی ، محمد نواز ناجی، سید مجید ہاشمی، محمد اکرم انصاری، ملک محمد قاسم کھوکھر،طارق محمود قادری، محمد ایاز غوری ، سید آصف بخاری، راؤ ذیشان ، محمد سہیل ، محمد اسلم بلوچ، اور محمد عثمان غنی موجود تھے۔
محمد علی درانی