عوامی خدمت کرنیوالوں کا مقابلہ کرپٹ نمائندوں سے ہے‘ جاوید شاہ‘ غفار ڈوگر

عوامی خدمت کرنیوالوں کا مقابلہ کرپٹ نمائندوں سے ہے‘ جاوید شاہ‘ غفار ڈوگر

  



بدھلہ سنت (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی ،امیدوار ایم این اے 158سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ مخالفین ن لیگی امیدواروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے عوامی خدمت کرنیوالوں کا مقابلہ کرپٹ نمائندوں سے ہے امیدوار ایم این اے 157ملک عبدالغفارڈوگر نے کہا کہ 5سال عوام کی خدمت(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کی ہے اور کوئی کسر نہیں چھوڑی اگر چوکیدار صحیح پہرہ دے رہا ہو تو عوام چوکیدار نہیں بدلتے نمائندہ کیسے بدلیں گے امیدوار ایم پی اے پی پی 219رانا محمد اقبال سراج نے کہا کہ حلقہ کی محرومیاں ختم کرنا مشن ہے جو مسائل رہ گئے ان کو حل کریں گے عوام کے سب کچھ سامنے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی اوڈ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالٖغفاراوڈ،حاجی اقبال،بابر خان ،راو مستقیم ،رانا اکرم ،و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...