منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے ،زبیر فاروق خان

منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے ،زبیر فاروق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے حلقہ این اے 54سے آزاد امیدوار زبیر فاروق خان نے کہا کہ انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دیں گے اور حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جس کو صرف ہم ہی حل کر سکتے ہیں۔حلقہ کی عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ اب تبدیلی لاکر جعلی امیدواروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ہم اس حلقے کے مقامی لوگ ہیں اور عوام سے قریبی تعلق ہے،عوام کی خدمت کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا لوگ سیاسی جماعتوں کے جھو ٹے نعروں سے مالوس ہو چکے ہیں اب وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نیدریک موہری میں کار نر میٹگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرملک ریاست ،محمد دین ، ملک عارف ،ملک یاسرنے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا اسلام آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے مو جو دہ اور سابق منتخب نمائندوں نے اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے کو ئی سنجیدہ کو شش نہیں کی ، اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بڑے پیمانے پر لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر یوں کو شد ید مشکلات کا سامنا ہے ، انھوں نے کہا وہ اہل اسلام آبادکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے ۔