ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے،ارشاد رامے

ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے،ارشاد رامے

  



راولپنڈی(جنرل رپورٹر)نیشنل کلینرپروڈکشن سنٹر کے کوآرڈی نیٹر ارشاد رامے نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت اور مستقبل میں موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں فوڈ سیکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر یہ امر ناگزیر ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر شجرکاری کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے اور 14۔اگست کویوم آزادی پاکستان کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کے دوران ریکارڈ تعداد میں پودے لگاکر وطن عزیز کے چپے چپے کو سرسبز و شاداب بنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے این سی پی سی میں ایک اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں ماحولیاتی ماہرین صدف یاسین ، ثناء اور موسمی تبدیلی سے متعلق طلباوطالبات نے شرکت کی ۔ ارشاد رامے نے کہا کہ پاکستان میں آبی ذخائر کی اشد ضرورت ہے اوراگر ہم نے اس سنگین مسئلے پر توجہ نہ دی تو مستقبل میں ملک و قوم کو پانی کے سنگین بحران کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی سی نے مون سون شجرکاری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر شجرکاری کا کریش پروگرام تیار کر لیا ہے جس کے تحت مختلف تقاریب اور سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو شجرکاری کی طرف راغب کیا جائے گا اور ذرائع ابلاغ کے تعاون سے شعوری آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ارشاد رامے نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے منفی اثرات لمحہ فکریہ ہیں اور ہم اجتماعی کوششوں سے آب و ہوا کو معتدل بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...