کشمیرو فلسطین کے مسائل یواین قراردادوں کیمطابق حل کیے جائیں،باقر بخاری

کشمیرو فلسطین کے مسائل یواین قراردادوں کیمطابق حل کیے جائیں،باقر بخاری

  



اسلام آباد (جنرل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میجر (ر) باقر بخاری نے کہا ہے کہ او آئی سی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیرو فلسطین کے دیرینہ مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں ، فلسطینیوں کی امنگوں کیمطابق حل کروائے ،کمانڈر برہان وانی سمیت کشمیری جد جہد آزادی کے عظیم شہداء کو آزادی کا ہر متوالہ سلام عقیدت پیش کرتا ہے ، استعماری قوتوں نے مسلمانوں کو الجھاؤ میں ڈال رکھاہے جو آپس میں دست و گریباں ہیں،انسانیت کے دشمن اپنی من مانیوں پر تلے ہوئے ہیں او آئی سی جسے عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے بنایا گیا تھا خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنے تن مردہ میں جان ڈالے ، عالمی ادارے کشمیریوں ، فلسطینیوں کی فریاد پر کان دھریں، 15تا 25شوال عشرہ صادق آل محمد کے دوران دنیائے مظلومیت کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مختار آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام جنا ح ہال میں حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کشمیری رہنماؤں اور عمائدین میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سید باقر بخاری نے باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے اور مغربی پنجاب میں بھارت کی جانب سے نہری پانی جیسے مسائل پاک بھارت کشیدگی کا بنیادی سبب ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ بھارت اُسے اپنا اٹوٹ انگ کہنے کی ضد پر اڑا ہوا ہے ۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نہرو خود کشمیر کا مسئلہ اقوا متحدہ میں لے کر گیا جہاں کشمیریوں کے حق خود ارادیت او ر استصواب رائے کی قراردادیں منظور کی گئیں جن پر آج تک عمل نہیں ہوا، بھارت نے پاکستان پر متعدد جنگیں مسلط کیں ،پاکستان کو دولخت کیا اور آج بھی پاکستا ن مخالف سازشوں اور کاروائیوں میں مصروف ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں ، کشمیریوں کی امنگوں کیمطابق حل نہیں ہو گا اُسوقت تک یہ خطہ جدل و جدال سے دوچار رہے گا۔ اُنہوں نے اس امر کا تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت ،امریکہ، اسرائیل اور دیگرممالک سے دفاعی معاہدے اور اسلحے کے انبار لگا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیری کمانڈر برہان وانی کی شہاد ت نے تحریک آزادی میں نیا رنگ بھر دیا ،لہو رنگ جدو جہد نے بھارت اور اُسکے سر پرستوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں،بھارت سب کچھ استعماری و صیہونی قوتوں کی ایماء پر کررہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ریاض کانفرنس میں کس بے شرمی کیساتھ بھارت کو دہشتگردی کا شکار کہا گیا جو خود مگر مچھ دہشتگرد ہے یہی وجہ ہے کہ مودی کے دور ہ اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کو اسرائیل میں حماس کے برابر قرار دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض مسلم ممالک اپنے عوام پر خود مظالم ڈھا رہے ہیں ، بعض شام میں مداخلت کر رہے ہیں ، سعود یہ نے بحرین ،یمن میں مداخلت جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ قطیف اور عوامیہ سمیت کئی مقامات پر شہری محصور ہیں ، اُنکے مکا نات تباہ کر دیئے گئے ہیں ، دہشتگردی کا لیبل لگا کر لوگوں کا قتل عام کر کے مسلم امہ کی بے چینی میں اضافہ کر دیا گیا جو مسلم ممالک میں آمریت کی شرمناک روش ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...