الیکشن میں عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کردینگے‘ احمد یا رہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ہنجراء خاندان نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، خدمت کے اس تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ہنجراء خاندان کی مقبولیت سے خوف (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
زدہ ہیں، حلقہ کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آمدہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی ریلوے پھاٹک ممتاز پارک کے باہر،علی نواز عرف علی مسات کی طرف سے بلائی گئی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے خدمت کی اور کس نے ڈھونگ رچائے، عوام 25 جولائی کو خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیں گے,،اللہ تعالیٰ اور عوام نے موقع دیا تو اگلے 5 برس میں ملک کے طول و عرض میں عوام کو مزیدصحت تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوامی خدمت ہے لائن پار آبادی والوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں یقین ہے کہ آمدہ انتخاب میں بھی اپنی روایت برقرار رکھیں گے۔ ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ تنقید کرنے والے خود عوام سے مسترد ہو چکے ہیں اب بھی عام انتخابات میں عوام انہیں کو ہی ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کی بے لوث خدمت کرکے وعدے وفا کیے ہیں،ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں بلکہ عوام کی پذیرائی سے ہی ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔اس موقع پر چییرمین بلدیہ ملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلرز چوہدری عبداوحید،مہر عرفان گٹ،رحیم داد خان،سابق کونسلر عاشق حسین،اقبال پپو،سید فصیح الحسن،رانا ابو بکر،رانا گل شیر احمد،فیاض احمد ڈینہ سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔