این اے 171‘ پی پی 248سے تحریک انصاف کے امیدواروں میں اختلافات زور پکڑ گئے

این اے 171‘ پی پی 248سے تحریک انصاف کے امیدواروں میں اختلافات زور پکڑ گئے

  



حاصل پور(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی حلقہPP248 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سید علی زین بخاری اور قومی اسمبلی حلقہNA171 سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری نعیم الدین ورائچ گروپ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات پید ا ہو گئے ہیں جبکہ مرکزی قیادت نے بھی دونوں گروپوں میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

صلح کروانے کی کوشش نہ کی جس کے باعث دونوں گروپوں نے اپنی اپنی علیحدہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے دونوں گروپوں میں ختلافات ہونے کے باعث حلقے کے کارکنان اور ووٹرز تحریک انصاف پریشان ہیں مرکزی قیادت نے حلقہ NA171 ٹکٹ ہولڈر چوہدری نعیم الدین وڑائچ گروپ کے خلیل احمد باجوہ صوبائی PP248 کا ٹکٹ چوہدری خلیل احمد باجوہ کو دینے کی بجائے سید علی زین بخاری کو دینے پر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں تحریک انصاف کے امیدواروں میں اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن NA171 صوبائی اسمبلی PP248کے امیدواروں میاں ریاض حسین پیرزادہ ، چوہدری محمدافضل گل کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔

اختلافات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...