قیوم جتوئی‘ اسرار خان قومی اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ افتخار کے حق میں دستبردار

قیوم جتوئی‘ اسرار خان قومی اسمبلی کے امیدوار نوابزادہ افتخار کے حق میں ...

  



مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی اور سابق تحصیل ناظم مظفرگڑھ نوابزادہ اسرار احمد خان نے گزشتہ روز مظفرگڑھ کے حلقہ این اےّ 184میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈویڑنل صدر پیپلزپارٹی و امیدوار قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کے حق میں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

دستبردار ہو گئے اس سلسلہ میں دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے ہیں اور انہوں نے نوابزادہ افتخار احمد خان کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی بھرپور طاقت سے الیکشن جیت کر علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا ریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خانگڑھ‘وسندیوالی‘ روہیلانوالی اور شاہ جمال کی عوام کے مشکور ہیں جو بے پناہ محبت کر رہے ہیں جبکہ وہ کامیاب ہو کر عوام کی محبتوں کا قرض انکی خدمت کر کے اتاریں گے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بانٹیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...