چوہدری نثارشخصیت نہیں نظریے کام نام ہے،نعمت خان

چوہدری نثارشخصیت نہیں نظریے کام نام ہے،نعمت خان

  



ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان )چوہدری نثار علی خان ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور مثبت سوچ کا نام ہے چوہدری نثار علی خان کی جانب سے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے واہ جنرل ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو صحت کی جدید اورع معیاری سہولیات دستیاب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما حاجی نعمت خان شنواری اور سابق امیدوار برائے کونسلر غلام رسول شنواری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان راہنماوں نے کہا چوہدری نثار علی خان کے ٹیکسلا جلسہ عام نے مخالفین کی نیندیں حرا م کر دی ہیں چوہدری نثار علی خان نے اربوں روپے کی لاگت سے واہ جنرل ہسپتال کی تعمیراور حلقہNA63میں تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اربوں روپے کی گرانٹ جاری کر کے عوامی مساہل میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے حلقے کے عوام کے لیے ترقیاتی فنڈ بلاتفریق جاری کیے جسکو آج مخالفین بھی سراہا رہے ہیں۔انھوں نے کہا چوہدری نثار علی خان کا الیکشن حلقے کی عوام اور پی او ایف کے مزدور خود لڑیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ انھوں نے کہا چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور انتقامی سیاست کی ہمیشہ نفی کی ہے جنرل الیکشن میں چوہدری نثار علی خان جس نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے شاندار کامیابی حاصل کرئیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...