چکوال،زمین تنازع،دوگروپوں میں فائرنگ،نوجوان قتل

چکوال،زمین تنازع،دوگروپوں میں فائرنگ،نوجوان قتل

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ چک مصری تھانہ کلر کہار کے علاقے میں دو مرلے زمین کے تنازعے پر دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان قتل ہوگیا۔ دو مرلہ زمین کا تنازعہ دونوں فریقین کے درمیان کئی سال سے چل رہا ہے۔ جمعرات کے روز دونوں گروپوں نے مشتعل ہوکر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دلشاد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں فریقین کے دو مزید افراد بھی زخمی ہوگئے۔ کلر کہار پولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتول کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...