قومی حلقہ 157‘ پی پی 218‘219سے امیدوار فائنل‘ کانٹے دار مقابلہ متوقع

قومی حلقہ 157‘ پی پی 218‘219سے امیدوار فائنل‘ کانٹے دار مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدھلہ سنت (نامہ نگار) حلقہ این اے 157میں امیدوار فائنل ،کانٹے دار مقابلہ متوقع۔ این اے 157سے وائس چئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین حسین قریشی پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی ،پاکستان مسلم (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

لیگ ن کی طرف سے ملک عبدالغفار ڈوگر امیدوار ہیں جبکہ صوبائی سیٹوں پر پی پی 219سے رانا اقبال سراج ن لیگ ،رائے منصب علی خان پیپلزپارٹی،ڈاکٹر اختر ملک پی ٹی آئی جبکہ پی پی 218سے ن لیگ کے ملک ظفر راں،پی پی پی کے ملک عباس راں ،ملک مظہر عباس راں پی ٹی آئی کے امیدوار کنفرم ہو گئے ہیں ۔اسی طرح پی پی 219سے چوہدری جاوید اکرم سنگھیڑا،ملک عبدالغفارڈوگر،آزاد امیدوار جبکہ تحریک لبیک کی طرف سے این اے 157پر چوہدری رمضان سنگا،پی پی 218 سے اختر خان کھیڑا،اور پی پی 219سے رائے شاہد جاٹ بھی امیدوار ہوں گے ۔