چکوال سے پی ٹی آئی تمام سیٹیں جیت لے گی،سردارآفتاب

چکوال سے پی ٹی آئی تمام سیٹیں جیت لے گی،سردارآفتاب

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی پی23 سے امیدوار سردار آفتاب اکبر نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سردار غلام عباس اور میرے کاغذات نامزدگی کی بحالی پر کارکنوں میں جو جوش و خروش پیدا ہوا ہے انشاء اللہ25جولائی کی شام کو ضلع چکوال کی تمام چھ نشستیں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ مرکزی الیکشن آفس میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار آفتاب اکبر نے کہا کہ پارٹی کارکنوں میں ہمارے کاغذات نامزدگی پہلے مسترد ہونے پر تھوڑی بے چینی پیدا ہوئی تھی مگر اب تمام کارکن زخمی شیروں کی طرح پورے ضلع چکوال کے حلقوں میں پھیل گئے ہیں اور الحمد اللہ ہر طرف سے عمران خان عمران خان اور وہ آئی وہ آئی پی ٹی آئی کی آوازیں آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین کو نوشتہ دیوار نظر آچکا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر