تحریک انصاف نے لوگوں کو سیاسی طور پر بیدار کیا، زبان اور شعور دیا: شاہ محمود

تحریک انصاف نے لوگوں کو سیاسی طور پر بیدار کیا، زبان اور شعور دیا: شاہ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو زبان اور شعور دیا ہے ۔ سیاسی طور پر بیدار کیا ہے عوام اب اپنا اچھا اور برا سوچ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قادر پور راں میں ن لیگی رہنما و صوبائی ٹکٹ ہولڈر و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک نسیم را ں کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

قریشی نے کہا بھٹو کی پیپلزپارٹی کو زرداری نے زرداری پارٹی بنا دیا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی جیبیں بھریں اور ملک کو مقروض کردیا۔ ن لیگ نے جاتے جاتے 10ارب روپے کا قرضہ لیا آج عوام پریشان ‘ کسان بدحال ‘ صنعت کار زیر بار ‘ نوجوان بے روزگار اور حکمران مالدار ہو گئے ہیں۔عوام کو چاہئے کہ وہ ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں میں عوام سے درخواست کرونگا کہہ عوام عمران خان کے وژن کو قبول کریں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔اس موقع پر ملک سلیم ‘ ملک فرخ راں ‘ چیئرمین صفدر راں‘ ملک آفتاب ‘ ملک قاسم راں نے تحریک انصاف میں شمولیت اور مخدومزادہ زین حسین قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔ملتان میں حلقہ این اے 156 کی یونین کونسل40کے مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی ڈبل پھاٹک چوک سے لیکر بلال چوک تک مختلف دکانو ں پر گئے لوگوں سے فرداً فرداً ملے اور حمایت کی درخواست کی۔ یونین کونسل نمبر40کے وارڈ نمبر2.3.4 میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ یونین کونسل40 وارڈ نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اسلم کوڈو اور محمد شریف نے پیپلز پارٹی چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار ‘ شیخ ساجد سہیل ‘ شیخ عاصم اعجاز ‘ منور قریشی شیخ امجد ‘طاہر شیخ ودیگر رہنما ان کے ہمراہ موجود تھے۔
شاہ محمود قریشی