نواز شریف کو عوامی خدمت کی سزا دی گئی ،شیخ آفتاب احمد
اٹک(نمائندہ پاکستان)سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور و مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55اٹک شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو وہ طاقت فراہم کی جسکا غیر ملکی قوتوں کو تصور تک نہ تھا موٹر وے سے لیکر سی پیک منصوبہ تک ملک دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتے ہیں یہی وجہ تھی کہ خفیہ ہاتھ کام کر گئے اور میاں نواز شریف کو عوامی خدمت کی سزا دی گئی مگر اب 25جولائی الیکشن 2018 کے دن ملک بھر میں قوم مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دیکر پوری دنیا پر واضح کر دئنگے کے میاں نوا ز شریف عوامی دلوں کی دھڑکن ہیں اور عمر بھر عوامی دلوں پر راج کرتے رئنگے ہم نے اپنے دور اقتدار علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا فرض با احسن طریقہ سے نبھایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اور صوبائی امیدوار پی پی 3آصف ملک انتخابی حلقہ حسن ابدال کے علاقوں سلطان پورمیں الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعد ملحق علاقوں بھلڑ جوگی،پنڈی مہری،پوڑ میانہ،یوسی جلو،یوسی برہان،کوٹ سنڈکی اسلام کوٹ،میر پور،کالو پنڈ،ترکھان موڑھا میں طوفانی دوروں کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب میں کیا اس موقع پر امیدوار صوباء اسمبلی پی پی 3ملک آصف ایڈوکیٹ اورچئیرمین یوسی حبیب الرحمان ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ حامد اقبال،شیر محمد خانت نولی ایڈوکیٹ،فرید خان تنولی،حاجی فردوس،اختر نواز،چوہدری شیر افضل،وائس چئیرمین شیر افضل،جنرل کونسلر نذر،حاجی جاوید اقبال،لیڈ ی کونسلر مسز گل فراز،جنرل کونسلر منظور،جنرل کونسلر رحم خان،جنرل کونسلر شراکت خان،قاسم سیٹھ،شیخ اشتیاق،محمد رضوان،حاجی رفاقت چئیرمین یوسی برہان،شیر افضل بیگ بلڑجوگی سابق امیدوار جنرل کونسلر اور یوتھ جنرل سیکرٹری حسن ابدال میاں عباد،امیدوار چئیرمین پوڑ میانہ ارسلان بھٹی و دیگرنے خطاب کیااس موقع پر معززین علاقہ نے شیخ آفتاب احمد کو یقین دہانی کراء کہ 25جولاء کو اٹک،حضرو اور حسن ابدال سمیت ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔