ٹیکسلا، ن لیگ کا اہم رہنما ساتھیوں،برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ٹیکسلا، ن لیگ کا اہم رہنما ساتھیوں،برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنما حاجی ہمایوں خان نے دوست احباب اور برادری سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار غلام سرور خان ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ الیکشن کے معرکے میں اترے ہیں انشاللہ ان کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے حاجی ہمایوں خان کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما پختون لویہ جر گے کے رکن حاجی ہمایوں سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی غلام سرور خان نے ان کے ڈیرے پر ملاقات کی اور تعاون مانگا جس پر حاجی ہمایوں نے غیر مشروط تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر غلام سرور خان نے حاجی ہمایوں خان کا شکر یہ ادا کیا اور کہا علاقے کی عوام جس طرح ہماری الیکشن مہم میں حصہ لے رہی ہے انشاللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور25جولائی تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے