چوہدری نثار کی قیادت پر بھر پور اعتمادکااظہارکرتے ہیں،چوہدری اظہر

چوہدری نثار کی قیادت پر بھر پور اعتمادکااظہارکرتے ہیں،چوہدری اظہر

  



ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنماچوہدری اظہر محمود آف گدوال واہ کینٹ نے کہا ہے والی بال گراونڈ ٹیکسلا میں چوہدری نثار علی خان کے ہونے والاجلسہ عام میں علاقے کی عوام نے بھر پور شرکت کرکے چوہدری نثار علی خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جھوٹے وعدوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے ٹیکسلا واہ کینٹ میں اربوں روپے کے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل معمار ٹیکسلا چوہدری نثار علی خان قوم کی دھڑکن بن چکے ہیں، چوہدری نثار علی خان کے جلسے نے علاقے سیاست کا رخ بدل موڑ دیا ہے چوہدری نثار علی خان ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور مثبت سوچ کا نام ہے چوہدری نثار علی خان کی جانب سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے انشاللہ پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب کر ا کر انشاللہ چوہدری نثار علی خان کا پرچم بلند رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ۔ چوہدری اظہر محمود نے کہا چوہدری نثار علی خان ٹیکسلا کے معمار ہیں حلقہNA63میں تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ واہ جنرل ہسپتال کا قیام اس علاقے کی عوام کے لیے چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔انھوں نے کہا چوہدری نثار علی خان کا الیکشن حلقے کی عوام اور پی او ایف کے مزدور خود لڑیں گے اور بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور انتقامی سیاست کی ہمیشہ نفی کی ہے جنرل الیکشن میں چوہدری نثار علی خان جس نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے شاندار کامیابی حاصل کرئیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...