کمشنر راولپنڈی کا انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے اٹک کادورہ

کمشنر راولپنڈی کا انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے اٹک کادورہ

  



اٹک(نمائندہ پاکستان) کمشنر راولپنڈی سیف انجم نے عام انتخابات 2018 کاجائزہ لینے کے لیے اٹک کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ڈی سی آفس اٹک میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی سی اٹک عمران قریشی ، ڈی پی او اٹک حسن رضا علوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی اٹک عمران قریشی نے اس موقع پرکمشنر راولپنڈی کوعام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی سیف انجم نے کہا ہے کہ الیکشن۲۰۱۸کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں تاکہ ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامات مکمل کرنے کے ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہء اخلاق کے مطابق عمل کیا جارہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کی یہ اولین ترجیع ہے کہ عام انتخابات ۲۰۱۸شفاف اور بر وقت کروائے جائیں ۔اس ضمن میں تما م تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔تما م متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اوراس ضمن میں وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ انتخابات والے دن سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاہیں گے اور انتخابی عملے اور ووٹرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...