چکوال،جعلی چیک دینے والے کیخلاف عدالتی حکم پرمقدمہ درج

چکوال،جعلی چیک دینے والے کیخلاف عدالتی حکم پرمقدمہ درج

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر پولیس نے 28لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا۔ دلدار حسین ولد کرم حسین ساکن کوٹ سارنگ نے عدالت میں پٹیشن دائر کی کہ اس نے ملزم محمد اعجاز بھٹی ولد محمدریاض بھٹی ساکن روات سے اچھے مراسم کی بنا پر اسے 28لاکھ روپے کی رقم ادھار دی جس کے بدلے میں اس نے چیک دیا ، مقررہ تاریخ پر چیک کیش کروانے کیلئے بھیجا گیا تو و ہ ڈس آنر ہوگیا۔ عدالت کے حکم پر سب انسپکٹر محمد حسنین شاہ نے مقدمہ درج کر کے جعلساز کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر