چکوال،دوگروپوں میں تصادم ،ایک شخص زخمی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)15 چوک میں دو گروپوں میں تصادم۔مدثر نامی شخص کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا.زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل تاحال پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی.مدثر نامی شخص عبدالرحمن کے خلاف تھانہ سٹی میں درخواست دینے کے لیے جارہاتھا.مبینہ ملزم عبدالرحمن 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگائے بیٹھا تھا. مدثر کو دیکھتے ہی حملہ کردیا اور کلہاڑی اور ڈنڈے کے وار سے زخمی کردیا.