کرپٹ لیگی ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے‘ عامر ڈوگر

کرپٹ لیگی ٹولے سے نجات کا وقت آگیا ہے‘ عامر ڈوگر

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے خاتمے اور عوامی راج کے قیام کیلئے تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے عوام الناس کو میدان عمل میں نکلنا ہوگا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف ملک میں عوامی راج قائم کرے گی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے رہنما شاہد محمود انصاری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے این اے 155 ملک محمد عامر ڈوگر، امیدوار برائے ایم پی پی 213 وسیم خان بادوزئی اور امیدوار برائے پی پی 216 ندیم قریشی کو ٹکٹ جاری ہونے پر ہار پہنانے کے موقع پر کیا ۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ میں نے اور میرے خاندان نے ہمیشہ ملتان کے عوام کی خدمت کیلئے اپنے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رکھے اور سابقہ دور میں بھی قومی اسمبلی کے ایوان میں ملتان کے عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اس کی پاداش میں جھوٹے مقدموں کا سامنا بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ عوام الناس ’’بلے‘‘ کے انتخابی نشان پر مہر لگاکر یہ ثابت کریں کہ وہ کرپٹ لیگی ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو تبدیلی اور ترقی کے نئے سفر پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام الناس جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں تاکہ ملک حقیقی معنوں میں علامہ محمد اقبال، قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک اسلامی، فلاحی ریاست کا روپ دھار سکے۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کئے گئے تمام امیدواران پارٹی کارکنان کی امیدوں کے ترجمان ہیں اور ملتان میں عوامی نمائندگی کا صحیح حق بھی رکھتے ہیں، چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے کہنہ مشق رہنماؤں کو جو ٹکٹ جاری کئے ہیں انشاء اللہ تمام ٹکٹ ہولڈرز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر نہ صرف عوامی توقعات پر پورا اتریں گے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کی ترویج و اشاعت، عملدرآمد اور اپنے قائد عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق نہ صرف سیاسی جماعت سے ہے بلکہ میں ہمیشہ سے ہی ملتان کی سول سوسائٹی سے وابستہ رہا ہوں اور ملتان کی سول سوسائٹی میرا دست و بازو ہے اور میں سول سوسائٹی کو ساتھ ملاکر ملتان کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو پورا کروں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...