میجر طاہر صادق کے ساتھ مختلف دھڑوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری
اٹک(نمائندہ پاکستان)NA-55 اور NA-56 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے ساتھ مختلف دھڑوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کونسلر ملک جاوید اپنے براداری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر ، یو سی اکھوڑی کہوترہ ملک رفاقت براداری اور دوستوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر غور غشتی سے یاسر بٹ اور منا اختر زمان دوستوں اور براداری سمیت ، گلی جاگیر سے ملک باز خان ، خان شفیع محمد ، خاور عباس ، باست خان ، شوکت محمود ، اویس خان ، اعجاز خان ، صداقت ملازم حسین دوستوں اور براداری سمیت ، حسن ابدال سے بابر یونس ، محمد نذیر ، وارث فوجی ، اظہر محمود ، دوستوں براداری سمیت ، فتح اللہ حسن ابدال سے ڈاکٹر عمران یوسی بہادرخان سے سرفراز خان ترین ، عاشق حسین براداری سمیت ، یو سی گولڑہ سے ملک افتخار عرف خان ، ڈاکٹر ایدریس اپنے دوستوں براداری سمیت ، پنڈی گھیب احمدال سے سے ناصر امین ، یاسر امیر ، شرافت خان ، فتح خان ، عامر حسین ، حیات خان ، فیصل حیات ، محمد عفیظ ، حاجی الطاف اور محمد شفیق اپنی براداری اور دوستوں سمیت میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان رکر دیا اس موقع پر میجر طاہر صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حکومت بنائے گی اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا پاکستان تحریک انصاف ایک عوامی جماعت بن چکی ہے ہر گھر سے تحریک انصاف کی بھاری اکثریت سے ووٹ نکلے گی عوام نے جس طرح مجھ پر اعتمام کیا ہے ان کے اعتمام کو ٹھیس نہیں پہنچاے گے ۔