با شعور عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آہیں گے ،فیصل اقبال

با شعور عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آہیں گے ،فیصل اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان ) آزاد امیدوار برائے قومی وصوبائی اسمبلی محمد محمد فیصل اقبال نے کہا ہے حلقے کے با شعور عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آہیں گے مسلسل پانچ سال تک عوام کو نظر انداز کرنے والے اب ووٹ کے حصول کے لیے مختلف حوالے استعمال کر کے ووٹ کے لیے کوشاں ہیں مگر اب عوام باشعور ہو چکی ہے انتخابی معرکے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اوچھے ہتکھنڈدں سے میرا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار ا نھوں نے رابطہ عوام کے سلسلہ میں شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ محمد فیصل اقبال نے کہا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ میں نے دوست احباب برادری کی مشاورت سے کیا ہے اور ہم پر اعتماد کر نے والوں کے اعتماد پر پورا اترہیں گے۔انھوں نے کہا بلا تفریق حلقے کے لوگوں کے لیے میرے دروزے کھلے ہیں اور عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا عوام کے حقوق کے حصول کیلے پہلے بھی ثابت قدم تھا اور آئندہ بھی بھی ثابت قدم ر ہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا عوام دوست پالیسیاں رکھنے والے امیدوار ہی کا میاب ہوں گے ۔