ن لیگا کا ٹکٹ ملنے کے باوجود سلطان ہنجرا‘ قاسم ہنجرا کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان‘ غلام مصطفی کھر‘ اشرف رند‘ طارق منظور پی ٹی آئی کے امیدوار فائنل

ن لیگا کا ٹکٹ ملنے کے باوجود سلطان ہنجرا‘ قاسم ہنجرا کا آزاد الیکشن لڑنے کا ...

  



چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) پی ٹی آئی کی طرف سے پی پی 268چوک(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

سرور شہید دائرہ دین پناہ پر پی ٹی آئی نے طارق منظور کو ٹکٹ جاری کردیا جس سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘ اب حلقہ این اے 181میں غلام مصطفی کھر ،279میں اشرف رند پی پی 268سے طارق منظور پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے جبکہ گزشتہ روز ہی پی پی 269سے مرتضیٰ رحیم کھر سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ واپس لیکر مخدوم مظفر حسین شاہ کو دیدیا تھا ۔ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے مسلم لیگ کے ٹکٹ ملنے کے باوجود سلطان ہنجرا این اے 181اور قاسم ہنجرا پی پی 268سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور آج اپنا پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں گے جبکہ سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کا پی پی 279سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا امکان واضح ہے امیدواروں نے الیکشن مہم تیز کردی ہے۔

فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...