بھٹونے جو منشور دیا تھا اس پر عمل کر رہے ہیں،سر دار عرفان
آاٹک(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹونے جو منشور دیا تھا اس پر عمل کر رہے ہیں بے نظیر بھٹو نے ملک اور قوم کی خدمت کی اور اب بلاول بھٹو زرادی عوام کی خدمت کرے گے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اقتدار میںآکر عوام کی خدمت کریگی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے نامزد امید وا رحلقہ پی پی ون سر دار عرفان خان نے الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 55، 56سردار سلیم حیدر خان ضلعی صدر پی پی پی سردار اشعر حیات خان ،سردار ذوالفقار علی خان بھی موجود تھے سردار عرفان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو حقی معنو میں صیح ترقی دی ہم بھٹو کی نظریا ت کی قدر کرتے ہے پی پی کا منشور اتنا مضبوط ہے نہ جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے دوسرے لیڈران سے پوچھے تو ان کا کوئی منشو ر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے بلاول بھٹو زرداری بھی عوام کو ان کا حقوق دلانا چاہتے ہیں یہ تب ہی ممکن ہے کہ ہم ایک جان ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں سابقہ دور میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کو ان کے حقوق دیئے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے موجودہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے عوام جو ق در جوق ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اپنی عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔