کاغذات مستر دہونے کے خلاف حبیب بلوچ نے درخواست دائر کردی

کاغذات مستر دہونے کے خلاف حبیب بلوچ نے درخواست دائر کردی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سٹی الائنس کے سربراہ حبیب جان بلوچ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 246سے میرے کاغذات وہری شہریت کی بنیاد پر مسترد کیے گئے۔میں اپنی دوہری شہریت چھوڑ چکا ہو ں جس کا سرٹیفیکٹ بھی موجود ہے۔مہرے کاغذات منظور کیے جائیں اور الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب جان بلوچ نے کہا کہ مجھے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی، الیکشن لڑنا میرا بنیادی حق ہے۔میں نے شہر کے لوگوں کے لئے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے ۔شہریت چھوڑنے کے باوجود مجھے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی تو یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی ،کچرے اور دیگر مسائل موجود ہیں ۔میں چاہتا ہوں کہ یہ تمام مسائل حل ہوں ۔حبیب جان بلوچ نے کہا کہ لیاری کے لوگ بے نظیر یا بھٹو کیخلاف احتجاج نہیں بلکہ آصف علی زرداری کیخلاف کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری کو بہت موقع ملے مگر انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔سینیٹ اور حکومت ان کی اپنی ہونے کے باوجود سندھ کو برباد کردیا گیا۔میں پیپلز پارٹی ،بے نظیر اور بھٹو کا ماننے والا ہو زرداری کا نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...