بلاول بھٹو کی کامیابی سے یہاں کے مسائل حل ہوجائیں گے ،محمد علی شاہ

بلاول بھٹو کی کامیابی سے یہاں کے مسائل حل ہوجائیں گے ،محمد علی شاہ

  



سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)پی پی پی کے امیدوار پی کے انیس سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور ان کے پینل کے کامیابی سے ملاکنڈ کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے اور ملاکنڈ ترقیافتہ اضلاع میں شمار ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے انیس کے مختلف علاقوں یونین کونسل ہیرو شاہ ، درگئی، سخاکوٹ خاص میں منعقدہ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر درجنوں افراد نے پی ٹی ائی، جماعت اسلامی، اے این پی اور دیگر پارٹیوں سے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں نور حسن، میاں گل، نسیم خان، نوید کان،شاہد ریاض،اسد خان، فضل الرحمان، سید احمد خان،نعمت گل، احمد خان،ابرار،حضرت خان، مختیار،اویس، فضل مالک، سید اسلام،عامر خان،فضل اکرم، بخت زمین،مجید خان، جاوید، جواد، عبدالواحد، عاطف، اصف، امیر سبحان، نورزاہد،فضل خان،نور واحد، فضل خان، ساجد، خالد، پرویز، سید رحمان، شاہ رحمان،صابر خان،محمد رحمان ، محمد ارشاد، امیر رحمان، حکم خان،شہباز خان، جمیل، میاں نصیب اور دیگر شامل ہیں امیدوار محمد علی شاہ نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام کی کوش نصیبی ہوگی جب بلاول بھٹو وزیر اعطم ہونگے اور صوبائی صدر ہمایوں خان ملاکند سے وزیر اعلیٰ ہونگے جنکی وجہ سے ملاکنڈ میں روزگار، یونیورسٹی ، گیس اور بجلی سمیت بڑے بڑے پراجیکٹ ائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالات پیپلز پارٹی کے لئے سازگار ہیں اور اس دفعہ عوام بشمول نوجوانان صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...