عوام کے بھرپور ساتھ نے ہمیں مضبوط بنا دیا ہے،علی زیدی

عوام کے بھرپور ساتھ نے ہمیں مضبوط بنا دیا ہے،علی زیدی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے 244کے نامزد امیدوار علی زیدی ، پی ایس 103کے امیدوار بلال غفار اور پی ایس 104کے امیدوار منصور شیخ نے اختر کالونی میں پی ٹی آئی کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعے پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لیے نکلی ہے۔ راستے میں قدم قدم پر چور، ڈاکو اور لٹیرے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں لیکن عوام کے بھرپور ساتھ نے ہمیں مضبوط بنا دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام اپنے روزمرہ کے مسائل اور روٹی ، کپڑا اور مکان کے معاملات سے باہر نکلیں۔ ملک کو ان گنت محاذوں پر دشمنوں سے خطرہ ہے، عوام اگر ان مسائل سے نہ نکل پائی تو دشمنوں کا سامنا کیسے کرے گی۔ پی پی اور ن لیگ کے لیڈر اپنی جائیدادیں اور جاگیریں بنانے کے چکر میں عوام الناس کو غریب سے غریب تر بنا رہے ہیں اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان سے آگے لے جانے کے لیے میدان میں آئی ہے۔دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے بنیادی ضروریاتِ زندگی کے مسائل سے آگے نکلنا ضروری ہے۔ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں لوگ اگر روٹی، کپڑا اور مکان سے آگے نکل گئے تو دنیا کی سب قوموں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...