آئی ٹی بو ر ڈ کی تشکیل کیلئے عملی اقدا ما ت کی ضرورت ہے ،جمیل یو سف

آئی ٹی بو ر ڈ کی تشکیل کیلئے عملی اقدا ما ت کی ضرورت ہے ،جمیل یو سف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگرا ن صو با ئی وزیر انفا ر میشن سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی ،اطلا عا ت ،قا نو ن و ما حولیا ت جمیل یوسف نے آج انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کے دفتر کا دورہ کیا ۔دو ر ے کے دورا ن سیکریٹری آئی ٹی آغا ظہیر الدین ،ڈائریکٹر جنرل محمد یو سف اور دیگر افسرا ن نے انکا استقبال کیا ۔صوبا ئی وزیر جمیل یو سف نے محکمہ آئی ٹی کے مختلف شعبو ں کا معا ئنہ بھی کیا ۔معا ئنہ کے دوران تعمیرا تی سا ما ن اور دیگر میٹریل کے را ہ دا ر ی پر پڑ ے ہو نے پر سخت نا را ضگی کا اظہا ر کرتے ہو ئے اسے فو ری ہٹا نے کے احکا ما ت دیئے اور کہا کہ دفا تر میں صفا ئی ستھرا ئی کے انتظا ما ت کو یقینی بنا یا جائے ۔نیز افسرا ن اور اہلکا رو ں کی حا ضری کو وقت کا پا بند بنا یا جا ئے ۔بعدازا ں صو با ئی وزیر جمیل یو سف نے محکمہ جاتی بریفنگ کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہا کہ تما م صو با ئی و ضلعی محکموں کے منصو بو ں اور اسکیمو ں میں نگرا ن وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کی رو شنی میں آئی ٹی کی ویٹنگ کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ منصوبو ں کو جن مقصد کیلئے بنا یا گیا ہے ان سے مطلو بہ نتائج مل سکیں ۔وہ منصوبو ں پر تختی لگا نے اور افتتا ح کر نے کے بجا ئے عملی اور عوامی مفا د کے سلسلے میں کا م کر نا چا ہتے ہیں اور عملی طو ر پر آئی ٹی کا شعبہ فعال ہو نا چا ہئے ۔آئی ٹی بو ر ڈ کے تشکیل کیلئے عملی طو ر پر کا م کر نا چا ہئے کیو نکہ آج کا دور آئی ٹی کا دور ہے تما م شعبو ں میں ہر سطح پر آئی ٹی کا کر دار بہت اہم اور بنیا دی اہمیت کا حا مل ہے ۔آئی ٹی کی مدد سے معاشر ے میں مثبت اور نما یا ں نتا ئج حاصل کر سکتے ہیں ۔سیکریٹری آئی ٹی آغا ظہیر الدین اور ڈائریکٹر جنرل محمد یو سف نے محکمہ جا تی کارکر دگی سے آگاہی دیتے ہو ئے بتا یا کہ نو مبر 2002میں قا ئم شدہ آئی ٹی کا ویژن ای گو ر ننس کے منصوبے کے تحت قائم کیا گیا جس سے محکمہ جاتی صلا حیتو ں میں اضا فہ اور ہیک سروسز ڈیلیوری میں بھی اضا فہ ممکن ہو ا ۔145اسٹا ف کے ساتھ محکمہ اپنی فنی صلاحیتوں کو برو ئے کا ر لا رہا ہے 5جا ر ی اسکیمو ں ،4نئی اسکیمو ں اور اضا فی طو ر پر اقدامات میں نئی 13اسکیمو ں پر جلد ہی کا م شرو ع ہو نے والے ہیں جن میں پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت سیف سٹی کراچی پرو جیکٹ ،ڈومیسائل پی آر سی آٹومیشن ،عا رفہ کریم آئی ٹی سٹی کی اسکیمو ں کیلئے با لترتیب50.5,47.50اور 55ملین رو پے تخمینہ لگا یا ہے ۔