کھوسہ گروپ ضلع بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا‘ دوست محمد کھوسہ

کھوسہ گروپ ضلع بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا‘ دوست محمد کھوسہ

  



ڈیرہ غازیخان‘ عالیوالا(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) سابق وزیراعلی پنجاب پی پی 289 ڈیرہ غازیخان شہر اور این اے 191سے اُمیدوار(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

سرداردوست محمد خان کھوسہ نے اپنی انتخابی مہم کی کارنر میٹنگ منعقدہ بلاکDمیں شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ بلال نثار ،شیخ عادل ،شیخ منیرنے بھی اظہا رخیال کیا جبکہ ڈیرہ غازیخان کھوسہ ہاؤس سے سردار دوست محمد خان کھوسہ ،رانامحمد اکبر ایوب لودھی ودیگر رہنماؤں کو ریلی کی شکل میں بلاکDمیں لایا گیا۔کارنرمیٹنگ میں غلام رسول ملانہ ،قاری عثمان ،شیخ جمیل ،شیخ انور ،حاجی اصغر ،شیخ جاوید ،شیخ طالب ،شیخ کلیم ،حاجی مصطفی لاشاری ،شیخ اسرار،شیخ جہانگیر،کاکا نصیر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔سردار دوست محمد خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنی نااہلی کی وجہ سے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ 25جولائی کو عوامی طاقت سے کامیاب ہوکر ڈیرہ غازیخان کو ترقی یافتہ شہربنائینگے ۔ضلع بھر میں کھوسہ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ دریں اثناء دوست محمد خان کھوسہ چاہ سمندری والا میں ڈاکٹر محمد انیس کھوسہ کی جگہ پر معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ کھوسہ گروپ کی کامیابی واضح نظر آرہی ہے ہر یوسی کے لوگ ہمارے گروپ میں دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں ۔قبل ازیں تلاوت کلام پاک مولانا عبداللہ نے پیش کیا اور سردار صاحب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر نصر اللہ خان کھوسہ، مشتاق خان کھوسہ، اصغر خان کھوسہ، فیض محمد کھوسہ، عبداللہ خان کھوسہ اور رئیس نواز خان کھوسہ، عمر خان کھوسہ، عبدالقادر خان کھوسہ، سمیع اللہ خان کھوسہ، ناظم منظور خان کھوسہ، شریف خان کھوسہ، خان محمد کھوسہ، عبدالکریم زور، محمد عمران تھہیم، محمد سلیم خان کھوسہ، ذیشان احمد کھوسہ، کالو خان کھوسہ، مہمان خصوصی رانا محمد اکبر، محمد افضل خان کھوسہ اور عطا اللہ خان کھلول ، لک عمر جڑھ خصوصی طور پر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر