پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹاکریسی‘ خریدوفروخت پر قائم ہے‘ وسیم اختر

پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹاکریسی‘ خریدوفروخت پر قائم ہے‘ وسیم اختر

  



بہاول پور ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر او رمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 170 ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا موجودہ سیاسی کلچر لوٹا کریسی اور خرید و فروخت کے اوپر قائم ہے اس سے چھٹکارا پانا پوری قوم کی ضرورت بن چکا ہے۔ان (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے اندون شہر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کاڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ بدترین معاشی حالات اور قومی اداروں کی زبوحالی کا سب سے بڑا سبب لوٹ مار کا کلچر اور کرپشن ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک قوم ووٹ کی طاقت سے دیانتدار قیادت کو ایوانوں تک نہیں پہنچا دیتی۔انہوں نے کہاکہ سودی معاشی نظام نے ملک کاحلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے۔جب تک اللہ اور اس کے رسولؐکے وضع کردہ اسلامی طرزمعیشت کواختیار نہیں کیاجائے گا نہ عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے مگر دنیا میں رسوائی ہمارامقدر بنی ہوئی ہے۔عزت،وقار،سلامتی اور ملکی بقا سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...