میٹروکیش اینڈ کیری نے وومین امپاورمنٹ پرنسپلزپر دستخط کردیئے

میٹروکیش اینڈ کیری نے وومین امپاورمنٹ پرنسپلزپر دستخط کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیشن اینڈ کیری پاکستان نے خواتین کی تجارتی سرگرمیوں میں فروغ کیلئے یو این وومین کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے وومین امپاورمنٹ پرنسپلز پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت یونائیٹڈ نیشن سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گول 5کے پروگرام کے رہنما اصولوں کے تحت صنفی مساوات اور خواتین و لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے مقصد کے حصول کیلئے میٹرو کیش اینڈ کیری کے ساتھ ساتھ غیر رسمی ورکرز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ۔وومین ان ٹریڈ اقدام ایک بین الاقوامی ایمپلائی نیٹ ورک ہے جس کے تحت میٹرو اے جی خواتین کی پیشہ وارانہ ترقی کے فروغ کیلئے معاونت کے حوالے سے پر عزم ہے ،میٹرو پاکستان کے مقامی چیپٹر کے تحت اس ضمن میں دو مقاصد ترتیب دیئے گئے ہیں جس میں ’’کمپنی میں ثقافتی تبدیلی کی مہم ‘‘ اور ’’خواتین ملازمین پر خاص توجہ و اندرونی و بیرونی ڈیولپمنٹ‘‘ شامل ہیں۔یو این وومین اور میٹرو پاکستان خواتین کے لئے کام کے منظم مواقعوں تک رسائی کے حوالے سے مل کر کام کرینگے ،خواتین کا بااختیار بنانے کے حوالے سے سات رہنما اصول یو این وومین اور یواین گلوبل کامپیکٹ کا مشترکہ اقدام ہے جس کا مقصد کمپنیوں کوپالیسی اور عملی طور پر کلیدی معاملات پر توجہ مرکوز رکھنے ،کام کی جگہ ،مارکیٹ پلیس اور کمیونٹی میں صنفی مساوات کے قیام کیلئے گائیڈ لائنز کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنا ہے ، ان اقدام میں خواتین ملازمین کی ایگزیکٹیو پوزیشنز پر ترقی ،کیریئر میں ترقی کے مواقع،خواتین کی ملکیتی کمپنیوں کی بطور وینڈر سروس پروائیڈر معاونت ،تشہیر ی مہم میں خواتین کے مثبت تشخص کی عکاسی اور خواتین ملازمین کیلئے زچگی و بیماری کی صورت میں رعایت،چائلڈ کیئر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔