انتظار قتل کیس ، گرفتار اہلکار طارق محمودکی درخواست ضمانت دائر

انتظار قتل کیس ، گرفتار اہلکار طارق محمودکی درخواست ضمانت دائر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں انتظار قتل کیس میں گرفتار اہلکار طارق محمود نے بھی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے3 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں انتظار قتل کیس میں گرفتار اہلکار طارق محمود نے بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے تین جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا،انسداددہشتگردی عدالت نے ملزم طارق محمود سمیت دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی،انتظار کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،مقدمے میں 8 پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر