جٹ گروپ نے اب للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے‘ چوہدری فقیر احمد

جٹ گروپ نے اب للکارا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے‘ چوہدری فقیر احمد

  



بوریوالا(تحصیل رپورٹر)بوریوالا سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 162چوہدری فقیر احمد آرائیں حلقہ پی پی 229چوہدری محمد یوسف کسیلیہ پی پی 230خالد محمود ڈوگر اور گروپ لیڈر سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے گزشتہ روز اپنی مشترکہ پریس(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

کانفرنس میں کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہونیوالے ریکارڈ ترقیاتی کاموں اورہمیشہ عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر وہ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں ہم نے ہمیشہ محنت اور لگن سے حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جو ہماری عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ کامیاب ہو کر تمام نا مکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد نے کہا کہ ہم میں تکبر ،غرور اور فتور نہ ہے ہم کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جٹ گروپ نے حالیہ الیکشن میں 2دفعہ ان کے دفتر پر حملہ کیا مگر ہم نے صبر سے اس کا دفاع کیا آئندہ ہمیں للکارا گیا تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے پی پی 229امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ یہ حق اور سچ کی فتح ہے ہم الیکشن میں اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑیں گے حلقہ پی پی 230خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ اس نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے گراس روٹ لیول سے اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا میاں برادران نے انہیں ٹکٹ دے کر ن لیگی ورکروں کا سر فخر سے بلند کیا ہے وہ کامیاب ہو کر تعلیم صحت اور دیگر ڈویلپمنٹ پر بھرپور توجہ دیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن رہنما چاچا محمد اسلم ،سردار ساجد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،سردار شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،کونسلر بلدیہ حاجی عبدالغفار بھٹی ،سردار شاہد محمود ڈوگر اور تاجر رہنما صغیر احمد رامے سمیت کارکنان و یوتھ ونگ کے ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...