پاتھ فائینڈر گروپ میں تقرریاں

پاتھ فائینڈر گروپ میں تقرریاں

  



کراچی (پ ر)پاتھ فائینڈر گروپ کے چیئرمین کے ایڈوائزر میجر جنرل (ر) سید شکیل حسین کو پاکستان کی پریمیئر کیش ان ٹرانزٹ کمپنی میں 1 جولائی 2018ء سے Wackenhut پاکستان (پرائیویٹ لمیٹڈ) کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) سے گریجویٹ ہیں اور بی بی اے (BBA)(آئی بی اے) کراچی سے مکمل کیا اور ماسٹرز کی ڈگری نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی اے) سے حاصل کی اور امریکی آرمی وار کالج Carlisle, Pennsylvania کے بھی گریجویٹ ہیں۔ 2005ء کے زلرلے کے دوران انہوں نے صوبے کے پی کے میں امدادی کارروائیوں کی ذمہ داری نبھائی ان کی خدمات کیلئے انہیں ستارہ ایثار سے نوازا گیا۔ ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان میں تین سال کی خدمات کے بعد آرمی سے 2012ء میں ریٹائر ہوئے اور پاتھ فائینڈر گروپ میں 2013ء میں شمولیت اختیار کی۔ مئی 2015ء میں پاکستان کی طرف سے سری لنکا میں ہائی کمشنر مقرر کیے گئے جس کی مدت دو سال تھی۔ 2017ء میں واپسی پر پاتھ فائینڈر گروپ دوبارہ سے جوائن کر لیا۔2007ء سے پاتھ فائینڈر گروپ میں اپنی خدمات کو سرانجام دینے والے بلال بن شاہد نیازی کو 1 جولائی 2018ء سے Wackenhut پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ آرمڈ کارپس میں کمیشن پر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کیش مینجمنٹ اور لوجسٹکس انڈسٹری میں 17 سالہ تجربے کے حامل ہیں۔ انہوں نے فوجی انتظام، سپلائی چین اور لوجسٹکس و دیگر کاموں کی منصوبہ بندی کی اور ان کو سرانجام دیا۔ فوجی سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیش مینجمنٹ اور ATM آؤٹ سورسنگ/ مانیٹرنگ/ E2E مسائل کے حل پر پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی اور دبئی کی گلوبل کمپنیوں کے ساتھ 2 سال کی مدت تک کام کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...