ٹکٹوں کی غلط تقسیم پرڈیرہ میں پی ٹی آئی کا صفایا ہونیکا امکان

ٹکٹوں کی غلط تقسیم پرڈیرہ میں پی ٹی آئی کا صفایا ہونیکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (بیوررپورٹ)ڈیرہ غازیخان کے حلقہ پی پی 289کیلئے پی ٹی آئی نے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کو ٹکٹ جاری کردیاہے شاہینہ نجیب کھوسہ نے اپناٹکٹ پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب کے الیکشن کوآرڈینیٹر جاوید لغاری سے وصول بھی کرلیاہے۔یاد رہے کہ موصوفہ نے پی ٹی آئی ڈیرہ غازیخان (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کے ٹکٹ کے حصول کیلئے کبھی کوئی سرگرم کوشش نہیں کی تھی جب ان کیلئے ٹکٹ کااعلان کیاگیاتو وہ شمالی علاقہ جات کی سیر میں مصروف تھیں جس حلقے کیلئے انہیں ٹکٹ جاری کیاگیااس میں ان کاکوئی ایسا ورک نہیں تھا جس کیلئے انہیں ٹکٹ جاری کیاجاتا۔دوسری جانب پی پی 289میں عرصہ دراز سے پارٹی کیلے کام کررہے حنیف پتافی کی تمام خدمات کو زیرو کرتے ہوئے انہیں اس حلقہ سے نہیں بلکہ دوسرے حلقے پی پی 290کاٹکٹ جاری کردیاگیاہے جس میں ان کیلئے بہت مشکلات ہیں۔اس سے قبل وہاں پی ٹی آئی کے احمدعلی دریشک ایم پی اے رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے حلقے میں بڑاکام کیاہواہے لیکن ان کے بجائے ٹکٹ ایک نئے امیدوار محمدحنیف پتافی کوجاری کردیا گیاجن کااس علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اس تمام تناظرمیں یہ بڑی دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دونوں متنازعہ ٹکٹ دینے میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان خاکوانی کاہاتھ ہے اور انہوں نے اپنے لغاری رشتہ داروں کوفائدہ پہنچانے کیلئے ان دونوں حلقوں میں کمزور ترین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرکے پی ٹی آئی کے خلاف لغاریوں کو واک اوور دے دیاہے ۔