تیز رفتاری، مسافر کوچ الٹ گئی، 4جاں بحق تنازعہ پر داماد نے ساس کو قتل کر کے خودکشی کر لی

تیز رفتاری، مسافر کوچ الٹ گئی، 4جاں بحق تنازعہ پر داماد نے ساس کو قتل کر کے ...

  



ملتان‘ راجن پور‘ کبیروالا‘ اڈا کوٹ بہادر (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ جام پور کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

جاں بحق جبکہ 40زخمی ہوگئے۔گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی جبکہ راہگیر کو گاڑی نے کچل ڈالا۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق رام کلی ملتان کی رہائشی 30سالہ سمیرا زوجہ محمد ناصر نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ورثاء کے حوالے لاش کو کردیا گیا جبکہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ راجن پورسے ڈسٹر کٹ رپورٹرکے مطابق راجن پور، انڈس ہائی وے پر جام پور کے قریب پشاور سے کراچی جا نے والی مسافر کوچ اُلٹ گئی ،چار مسافر جاں بحق ،40 زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال جا م پور داخل کرادیا گیابارہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ،جنہیں ڈیرہ غازیخان کے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں ،کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ ڈتہ وڑائچ نے زخمیوں کی عیادت کی ،حادثے کی رپورٹ سیکرٹری آرٹی اے واسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے پنجاب حکو مت کوبھجوادی تفصیلات کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ شب پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جام پورشہر سے قبل گورنمنٹ بوائز کالج کے بالمقابل ٹرک سے اوورٹیک کرتے اچانک بریکیں لگانے پر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ضلع کرک کے دو جبکہ پشاور کے دو مسافر وں سمیت چار مسافرموقع پر جاں بحق ہو گئے اس حادثے میں چالیس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں جام پور اور ڈی جی خان کے ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔دریں اثناء راراجن پور شہر کی زاہد آباد کالونی میں گھریلو تنازعہ پر مسلح داماد نے طیش میں کر پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنی ساس کوقتل جبکہ خود کوگولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا واقعہ کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری زاہد مجید سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ابتدائی اطلاعات آپس میں وٹہ سٹہ کے تحت شادی اور گھریلو تنازعات بتائے جارہے ہیں ملزم مظہر ببر جو بستی سیلرہ محمد پور دیوان کارہائشی بتایا جاتا ہے گذشتہ روز اپنی بیوی کو محمد پور دیوان سے راجن پور شہر ساس سے ملوا نے کیلئے لے آیا تھا اس گھر میں وٹہ سٹہ کے تحت اس کی بہن بھی بیاہی ہوئی ہے گذشتہ روز اپنی ساس بختاں مائی سے توتکرار کے بعد طیش میں آکر ملزم مظہر نے پسٹل سے فائر نگ کر کے اپنی ساس کوقتل کردیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا واقعہ کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کردی ہیں ۔کبیروالا‘ڈا کوٹ بہا درسے نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان کے مطابق گھر سے باہر چہل قدمی کیلئے نکلنے والے شخص کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈاالا،موقع پر جاں بحق،گاڑی سوار جائے حادثہ سے فرار ،تاحال کوئی سراغ نہ ملا،تفصیل کے مطا بق گزشتہ شب نواحی پل ہتاراں کا رہائشی محمد ابال ولد غلام محمد گرمی سے تنگ آتے چہل قد می کے لئے گھر اکیلا باہر نکل آیا کہ اسی دوران پل راجباہ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے اسے روند ڈالا جس سے محمد ااقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم گاڑی سوار جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا،عبدالحکیم نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم گاڑی ،ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...