دوہرا قتل کیس ،ملزم مشتاق اعوان کی عبوری ضمانت منظور

دوہرا قتل کیس ،ملزم مشتاق اعوان کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دوہرے قتل کیس میں مشتاق احمد اعوان نے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ نے ایک لاکھ روپے کی عوض عبوری ضمانت 5 جولائی تک منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دہرے قتل کیس میں مشتاق احمد اعوان ایڈوکیٹ کی عبوری ضمانت منظور کرلی عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت 5جولائی تک منظور کی گئی ہے عدالت میں مدعی کا کہنا تھا مقتول واجد زمان کے قتل پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی 17 مئی کو سعد عرف بابا نے فائرنگ کرکے مقتول اسد زمان کو قتل کیا تھا جس میں مشتاق اعوان ایڈوکیٹ اور دیگر ملوث ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج ہے