کوہ نور ٹیکسٹائل ریون انرجی کے اشتراک سے سولر پینل کی تنصیب

کوہ نور ٹیکسٹائل ریون انرجی کے اشتراک سے سولر پینل کی تنصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ریون انرجی لمیٹڈ نے کوہ نور ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی میں اپنے نئے منصوبے کی تنصیب کا اعلان کردیا ہے ۔ریون انرجی کی جانب سے کوہ نور ٹیکسٹائل ملزمیں نصب کردہ ایک میگاواٹ کے سولر پینل سے نہ صرف کوہ نور ٹیکسٹائل ملزکی توانائی کی مد میں ہونیوالے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہوگی بلکہ اس منصوبے کے نتیجے میں سالانہ 970ٹن کاربن ایمیونیشن کے اخراج میں بھی کمی متوقع ہے ۔اس موقع پر ریون انرجی لمیٹڈ کے سی ای او مجتبیٰ حیدر خان نے کوہ نور ٹیکسٹائل ملزکو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہ نور ٹیکسٹائل ملزنے اپنے انرجی مکس کو مستحکم کرنے کا سوچا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس سولر پینل کی تنصیب سے کوہ نور ٹیکسٹائل ملزکی کمرشل بچت کو تقویت ملے گی ۔مجتبیٰ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرنے کے وسیع اور نادر مواقع موجود ہیں اور اب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شمسی توانائی کے شعبے میں آسان اور ارزاں فنانسنگ سے نہ صرف انفرادی صارفین اور کاروباری افراد استفادہ کرسکتے ہیں بلکہ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافی بجلی قومی گرڈ کو بھی فروخت کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم کوہ نور ٹیکسٹائل ملزکی طرح دیگر کاروباری اداروں کی جانب سے شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے ریون انرجی کے انتخاب پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں ،شمسی توانائی کے ایسے منصوبے معاشرے،معیشت اور ماحولیات پر طویل مدتی اثرات مرتب کرنے میں معاون ثابت ہونگے ،گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان پر شدید گرم موسم کی صورت میں ماحولیاتی تبدیلی کے انتہائی مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور خاص طور پر ملک کے زرعی پیداوار کے اعتبار سے نمایاں علاقوں میں گرمی میں اضافے اور آلودگی و صحت عامہ سے متعلق مسائل میں اضافہ ہوا ہے ،ایسے میں ہمارے لئے ضروری ہے کہ توانائی کے حصول کیلئے شمسی اور دیگر ذرائع کی جانب توجہ دی جائے ۔ریون انرجی لمیٹڈ پاکستان میں صنعتی شعبے میں سولر سالوشنز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور داؤد ہرکولیس کمپنی کا حصہ ہے ۔