جام پور بس حادثہ کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے جام پور بس حادثہ کی تحقیقات اور سرکاری محکمو ں کی ذمہ داریوں کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
بھٹی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے . کمیٹی تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی .زخمیوں کی منتقلی ، علاج معالجہ اور دیگر کارروائی کی تکمیل میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہ احکامات زخمیوں کی عیادت کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیاء ، رانا شوکت علی ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار ، لیاقت گیلانی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ایم ایس ڈاکٹر گل حسن ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، نیورو سرجن ڈاکٹر اختر عباس ، انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے . قبل ازیں کمشنر زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان پہنچے اور سرکاری خرچ پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے . کمشنر نے نیورو اور آرتھوسرجن کی سربراہی میں معاون ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگاتے ہو ئے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی . تمام زخمیوں کو حکومتی خرچ پر نیا لباس دینے ، ضرورت کی خوراک او ر دیگر انتظامات کی ہدایات جاری کیں .اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ ، کوٹ چھٹہ او رجام پور بالترتیب شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار اور لیاقت گیلانی کو ذمہ داریاں سونپیں کہ وہ ہسپتال میں موجود رہ کر علاج معالجہ کو یقینی بنائیں . زخمیوں کی شناخت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں . کمشنر نے تمام زخمیوں کے حکومتی خرچ پر سی ٹی سکین اور دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کیں . کمشنر رانا گلزار احمد نے بس حادثہ کے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی میتوں کو حکومتی خرچ پر ان کے گھروں میں پہنچانے کے بھی احکامات جاری کیے۔کمشنر نے زخمی ہونے والے پاک آرمی کے پانچ جوانوں کو ان کی خواہش پر ریسکیو 1122کی گاڑیوں کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان اور ایک کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے اور میڈیکل آفیسرز کو ساتھ بھجوانے کی ہدایات جاری کیں ۔ کمشنر کو بتایاگیاکہ آج 28جون کو پونے تین بجے جام پور میں بس حادثہ پیش آیا . ریسکیو 1122نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتال جام پو رمنتقل کیا اور 21زخمیوں کو بعدازاں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں پانچ بجے صبح منتقل کیاگیا جن میں سے ایک زخمی کو ضروری معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیاگیا .13زخمیوں کا علاج معالجہ کرایا جا رہا ہے۔
بس حادثہ