3روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش نزدیکی کھیتوں سے برآمد

3روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش نزدیکی کھیتوں سے برآمد

  



جتوئی(نمائندہ پاکستان) 3روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش نزدیکی کھیتوں سے برآمد جتوئی پولیس نے کاروائی شروع کردی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ بستی اللہ بخش کے شوکت حسین ولد طالب حسین مغل پٹھان 3دن سے قبل گھر سے لاپتہ ہواآج بستی لاڑ کے نزدیک کھیتوں میں جوا ر کی فصل سے بدبو آرہی تھی لوگوں نے دیکھا تو نعش تھی انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر لے اائی اور اعلانات او منادیاں گرائیں گئیں اطلاع پر لواحقین نے موقع پر پہنچ کر شناخت کیا اور اسکی شناخت شوکت حسین کے نام سے ہوگئی اس موقع پر لواحقین برادران سجاد حسین،عابد حسین اور چچا خادم حسین نے بتایا کہ چند روز قبل اسے غلام مصطفی سامٹیہ،ثقلین،عمران سے اس کی لرائی ہوئی اس قبل بھی یہ لوگ اسے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا چکے تھے جتوئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ مقتل کے جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے سے تشدد کیا گیا ہے تاہم فرازنک لیب سے رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ موت جس طرح واقع ہوئی

نعش برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...