سعید منیس کی کوششیں کامیاب‘ اظہر یوسفزئی ن لیگ میں شامل

سعید منیس کی کوششیں کامیاب‘ اظہر یوسفزئی ن لیگ میں شامل

  



میلسی ( نما ئندہ خصوصی) میلسی کی حکمران جما عت کے ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما سعید احمد خان منیس کی ایک ماہ کی کوششیں کامیاب ہو گئیں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اظہراحمد خان یوسفزئی جو پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمود حیات عر ف ٹوچی خان کے چچا زاد بھائی ہیں اپنے تمام سیاسی دوستوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ پانچ امیدوار ارا کین صوبائی اسمبلی حاجی احمد یار اچاری ، راؤ محمد اسحاق طاہر احمد خان یوسفزئی ، تحصیل صدر ن لیگ عمران خان کھچی اس جوڑ توڑ سے ناراض ہو کر مسلم لیگ ن چھوڑ گئے۔ چند روز قبل ان پانچ امیدواروں میں سے رکن صوبائی نامزد کر نا تھا ۔ اس میں بھی اظہر احمد خان یوسفزئی کو چنا گیا ۔ پا نچوں امیدواروں قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس کے اس رویہ کے خلا ف احتجاجی اجلاس منعقد کرر ہے ہیں۔ اجلاس میں وہ اپنا نیا لائحہ عمل بنائیں گے کیونکہ رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس کئی روز سے عوامی نمائندہ ڈھو نڈ رہے تھے کہ جو ووٹ عوا م سے نکال سکے ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر اور جو نےئر کار کن اس تبدیلی سے بیحد پر یشان ہیں اور اس رویہ کی مذمت کی جارہی ہے۔ یونین نا ظم طاہر احمد خان یوسفزئی جو محمو د حیات عرف ٹوچی خان ، اظہر احمد خان یوسفزئی ، چیئر مین میونسپل کمیٹی میلسی توصیف احمد خان یوسفزئی آ پس میں چچا زاد ہیں لیکن محمود حیات عرف ٹوچی خان پیپلز پارٹی کی دیرینہ قیادت سنبھالے ہو ئے ہیں ۔ اظہر احمد خان یوسفزئی نے تین پارٹیاں تبدیل کیں جو عوام میں غیر مقبول دیکھے جاتے ہیں۔ جوں جوں الیکشن نزدیک آ رہے ہیں ‘ماحول دلچسپ اور سبق آ موز بنتا جا رہاہے ۔ این اے 165اور پی پی236میں آ رائیں خاندان کے سا بق ارا کین اسمبلی کے بیٹے میاں ماجد ارا ئیں اپنے بھتیجے سمیت پی پی اور این اے کے امیدوار ہیں ان کا بھی کھل کر کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آ یا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...